دورہ آسٹریلیا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کااعلان کر دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہاہے کہ شان مسعود دورہ آسٹریلیا کیلئے کپتان ہونگے۔ 18 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، شاہین آفریدی،محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، سعود شکیل، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، عامر جمال، خرم شہزاد،سرفراز احمد، میر حمزہ ،صائم ایوب ، سلمان علی آغا،  وسیم جونیئر اور نعمان علی شامل ہیں۔

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ، وڈیو وائرل

چیف سلیکٹر نےکہا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے،انہیں ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

جبکہ اس حوالے سے فزیو نے بھی بتایا ہے کہ آگے جا کر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں پیش آئے گالیکن فاسٹ بولرخود ہی دورے پر جانے کیلئے تیار نہیں ہوئے۔

شعیب اختر کی آسٹریلیاسےمتعلق ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی درست نکلی

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ تین ہفتوں میں ٹھیک ہونگے جبکہ محمد حسنین نے بھی ورزش شروع کر دی ہےوہ بھی دو ہفتوں تک فٹ ہو جائیں گےاورانشااللہ ایک یا دو ہفتوں میں پریکٹس شروع کردیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 سے دستبردار ہو گئے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ میں پی ایس ایل 9 کا حصہ نہیں بنوں گا، اگر میں نے پاکستان سپرلیگ کھیلی تو نئی باتیں شروع ہوجائیں گی ، اسی وجہ سے میں پی ایس ایل سیزن 9 سے دستبرداری کا اعلان کر تا ہوں ۔


متعلقہ خبریں