بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں ‘چوکرز’ کا لیبل ہٹانے میں پھر ناکام

بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں 'چوکرز' کا لیبل ہٹانے میں پھر ناکام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے باوجود ورلڈ چیمپیئن نہ بن سکی۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل ہوا۔ آسٹریلیا نے باآسانی میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت کو شکست،آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

2015 کے ورلڈکپ کی بات کی جائے تو بھارت ‘پول بی’ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل ٹاپرز تھی۔ 2019 کے ورلڈکپ میں بھی بھارت نے 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ بھارت پچھلے دونوں ورلڈکپ میں ٹاپ آف دی ٹیبل ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بھارتی ٹیم کو پیغام

رواں سال پھر بھارت ٹاپ آف ڈی ٹیبل رہتے ہوئے ورلڈ چیمپیئن بننے کیلئے فیورٹ تھا لیکن اس ورلڈکپ میں بھی میزبان ٹیم ‘چوکرز’ کا لیبل ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ 2011 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بھارت اُس سال گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی تھی۔


متعلقہ خبریں