بھارت کو شکست،آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

world cup

بھارت کو شکست،آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا


آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے 241 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے سٹیڈیم میں پہنچے جبکہ شکست دیکھ کر بھارتی تماشائیوں نے پہلے ہی گرائونڈ سے جانا شروع کردیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری بنائی ، انہوں نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔

سنچری مکمل ہونے پر گرائونڈ میں موجود بھارتی تماشائیوں میں خاموشی چھا گئی.

ڈیوڈ وارنر نے 7، مچل مارش نے 15،سٹیو سمتھ نے 4 رنز بنائے ، گلین میسکویل 2 اور مارک لبوشین 58 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

محمد شامی اور محمد سراج نے ایک ، ایک اور جسپریت بھمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی اننگز

قبل ازیں  بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

کے ایل راہول66رنز بنا کر نمایاں رہے،ویرات کوہلی54،روہت شرما نے47رنز کی اننگز کھیلی۔

سوریاکمار 18، رویندرا جدیجا ، محمد سراج 9،9،محمد شامی6،شبھ من گل اور شریاس ائیر نے4،4رنز بنائے۔

مچل اسٹارک نے 3وکٹیں حاصل کیں،پیٹ کمنز اورجوش ہیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایڈ م زمپا اور میکس ویل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد یوسف پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

بھارتی ٹیم کی جانب سے بڑا ہدف نہ دیے جانے پر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھارتی تماشائیوں کے چہرے لٹک گئے ۔

روہت شرما، ویرات کوہلی ، کے ایل راہول سمیت تمام بیٹرز جب جب آئوٹ ہوئے گرائونڈ میں سناٹا چھا گیا۔

فائنل میں یقینی شکست دیکھ کر بھارتی تماشائیوں نے پہلے ہی گرائونڈ سے جانا شروع کردیا ۔

بھارتی وزیر اعظم تنقید کی زد میں

دوسری جانب بھارتی ٹیم کی شکست  دیکھ کر بھارتی سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کا بازار گرم ہوگیا۔

بھارتی شہری غصے سے آگ بگولہ ہیں ، کم سکور بنانے پر ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔کل کے ہیرو آج زیرو بن گئے

علاوہ ازیں ایک جانب جب بھارت کی ورلڈ کپ فائنل میں شکست یقینی تھی بھارت وزیر اعظم ہاتھ ہلا کر مسکرا رہے تھے جس پر بھارتی شہریوں نے بہت برا منایا اور ان پر شدید تنقید کی ۔

عرفان پٹھان کا ڈانس دوبارہ وائرل

دوسری جانب افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان نے ڈانس کیا تھا اب فائنل میچ میں بھارت کی شکست پر یہ ڈانس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

شکست پربھارتی کپتان نے کیا کہا؟

ورلڈ کپ فائنل میچ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ میں ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

کوشش تھی آسٹریلیا کو بڑا ہدف دیں،50سے60رن مزید بنانے چاہئیں تھے،فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کی تھی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے اچھی بیٹنگ کی،لبوشین اور ٹریوس ہیڈ کی پارٹنرشپ میچ کو آگے لے گئی،آج ہمارا دن نہیں تھا۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویرات کوہلی نے پورے ٹورنامنٹ میں 765 رنز بنائے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی


متعلقہ خبریں