ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

Rain

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، آصف علی زرداری

ہفتے کو سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام، گوپس میں منفی 02 اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں