کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نعمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ نے آصف علی زرداری کو کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اور کراچی کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔