فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ابتدائی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے مکمل اپیل 2 ہفتوں میں دائر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، آصف علی زرداری

وزارت داخلہ نے اپیل میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو منظور کیا اور فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سویلینز کے خلاف مقدمات فوجی نہیں بلکہ سویلین عدالتوں میں ہی چلیں گے۔


متعلقہ خبریں