ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج کھیلا جائے گا


نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

بھارت جو ورلڈ کپ 2023 میں اب تک ناقابل شکست رہا جبکہ آسٹریلیا 5 مرتبہ  ورلڈ چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے تاہم آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کے 2 میچوں میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2003ء ، 2023ء ، بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان حیران کن مماثلت

بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہے۔


متعلقہ خبریں