پاکستان کو بیرونی امداد کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا

state bank زرمبادلہ

اسلام آباد (شہزاد پراچہ)پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا، رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ میں تین ارب چوراسی کروڑ ڈالر ہی مل سکے۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے بجٹ میں سترہ ارب ڈالر سےزائد کی ایکسٹرنل فنانسنگ ملنے کا تخمینہ لگایا تھا، اے ڈی بی، عالمی بنک اور اسلامی بنک سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے 60کروڑ ڈالر مل سکے، جبکہ سعودی عرب اور چین سمیت مختلف ممالک سے پاکستان کو پینتیس کروڑ ڈالر ہی ملے۔

سٹیٹ بینک نے خواتین کو بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کردی

دستاویزات کے مطابق سیف ڈیپازٹ کی مد میں پاکستان کو چین اور سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں پاکستان تیس کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ ہی ملی ۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو صرف اکتوبر میں ایکسٹرنل فنانسنگ کی مد میں بتیس کروڑ ڈالر بھی نہ مل سکے۔


متعلقہ خبریں