ملک کے تجارتی خسارہ میں 34 فیصد کمی

export برآمدات

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصد کا اضافہ اوردرآمدات میں 18 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر)کے دوران ملک کاتجارتی خسارہ 7.491 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔

چین کو ڈیری اور گوشت مصنوعات کی برآمد، معاشی ترقی اور روزگار کے مزید مواقع

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 11.356 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اکتوبرمیں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 2.174 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے۔

ستمبرمیں پاکستان کاتجارتی خسارہ 1.518 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 2.197 ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 9.600 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 9.554 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرمیں برآمدات سے ملک کو2.690 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوستمبرکے مقابلہ میں 9 فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے۔

پاکستان کی چین کو برآمدات میں چوتھے ماہ مسلسل اضافہ

ستمبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.476 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 2.384 ارب ڈالر تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 17.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر20.910 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اکتوبرمیں ملکی درآمدات کاحجم 4.864 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے مقابلہ میں 22فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملکی درآمدات پر3.994 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 4.581 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔


متعلقہ خبریں