نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ پر قرارداد منظور کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ پر قرارداد منظور کر لی۔
سلامتی کونسل نے حماس سے قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے لمبے عرصے تک جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔
منظور کردہ قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے جبکہ 3 ممالک کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا گیا۔