ترک صدر کا اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو


انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اسرائیل کو غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترک صدر نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

رجب طیب اردوان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار بچے بھی شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی اور اگر اسرائیل خونریزی سے باز نہ آئے تو اسے فی الفور ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طولکرم پر مسلسل 15 گھنٹے بمباری ، الشفاء اسپتال کے صحن میں 170 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین

ترک صدر نے کہا کہ حماس ایک سیاسی جماعت ہے جسے فلسطینی عوام نے اپنے نمائندے کے دور پر منتخب کیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی غیر معینہ مدت تک اسرائیلی فوج غزہ میں سیکیورٹی کے لیے تعینات رہے گی۔


متعلقہ خبریں