یو اے ای کی پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام آباد: (شہزاد پراچہ) متحدہ عرب امارات (یواےای) کے سفیر نے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن چیف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی۔جس میں پاکستان کے لیے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سفیر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی کیونکہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کے لیے تصدیق کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث نگران حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو اس کا مقام دلائیں گے، نواز شریف

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرح سود مزید 22 فیصد سے زیادہ نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے خود مختار ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر بدھ کو بھی بات چیت جاری رہے گی جبکہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا معاملہ بھی مذاکرات میں زیر بحث آٸے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آٸی ایم ایف کو مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے منصوبے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات بدھ کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں