پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں بننے والی عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف سلیکٹر اورسلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا
یاد رہے پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا کیونکہ یہ عہدہ انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد خالی پڑا تھا ۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے یونس خان نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔
سری لنکن کپتان کا ملکی بورڈ معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
یونس خان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دینے پر غورکیاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف محمد حفیظ سے بھی رابطے میں ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ذکاء اشرف سے وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ملاقات کرچکے ہیں۔