ورلڈکپ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا سیمی فائنل بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

ورلڈکپ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا سیمی فائنل بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

بنگال کے ساحلوں پر طوفان کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام کولکتہ میں ہونے والا دوسرا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں جیت کیلئے میدان میں اتریں گی۔

سیمی فائنل بارش کی نذر ہونے پر بھارت اور جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ جائینگے

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پیشگوئی کے مطابق جمعے کو کولکتہ میں بارش اور تیز ہواؤں سے کھیل متاثر ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ والے دن 50 فیصد بارش کی پیشگوئی ہے۔ بارش سے سیمی فائنل متاثر ہونے کی صورت میں فیصلہ کُن میچ کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں ایڈم زمپا زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

آئی سی سی کے مطابق اگر ریزرو ڈے کے باوجود میچ مکمل نہ ہوسکا تو گروپ اسٹیج میں اوپر رہنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ جنوبی افریقہ گروپ اسٹیج میں آسٹریلیا سے اوپر دوسرے نمبر پر موجود تھی۔

خیال رہے کہ لیگ مرحلے کے میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 134 رنز سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں