بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز کپل دیو نے کہا ہے کہ جس نے 6 ماہ پہلے پاکستانی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنایا، آج لوگ اس بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بابر کو آج دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج اس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ کل بھول گئے جب وہ پرفارم کرتا رہا ہے۔
بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں،شاہد آفریدی
کپل دیو کا کہنا تھا کہ جب کوئی زیرو بناتا ہے تو 99 فیصد لوگ کہیں گے کہ اس کھلاڑی کو ڈراپ کردو۔ دوسری طرف اگر کوئی عام کھلاڑی آکر 100 بنادیتا ہے تو سب کہتے ہیں کہ یہی سُپر سٹار ہے۔
India's World Cup winning captain Kapil Dev comes in to support Babar Azam 🇵🇰💯 #CWC23 pic.twitter.com/TAyBE4UnqL
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 13, 2023
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکردگی کی بنا پر نہیں جانچیں۔ یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے، اس میں کتنا جنون اور ٹیلنٹ ہے۔ کھلاڑی پہلی گیند پر بھی آؤٹ ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جو پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوسکے۔
باؤلرز وکٹیں نہیں لینگے، کرکٹ بورڈ چیٹ لیک کریگا تو بابر کیا خاک کپتانی کریگا؟ رمیز راجہ
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیں، ان پر تنقید کررہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو پہلے نمبر پر پہنچایا تھا۔