غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، سعودی وزیر دفاع


ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ عالمی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی خونریزی، غزہ میں 3 ہزار 117 اسکول طلبا شہید ہو چکے، رپورٹ

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائی فوری بند کرنے، بے قصور شہریوں کی جان کی سلامتی اور انسانی امداد غزہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں