اسرائیلی خونریزی، غزہ میں 3 ہزار 117 اسکول طلبا شہید ہو چکے، رپورٹ


غزہ: فلسطینی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 117 اسکول طلبا شہید ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معمار موت کی نیند سو گئے۔ فلسطینی ادارہ شماریات نے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے طلبا کی تفصیلات جاری کر دیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار117 اسکول طلبا شہید ہو چکے ہیں اور مغربی کنارے میں بھی 24 طلبا شہید کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا پانی کی قلت کے حوالے سے دنیا کا بدترین خطہ ہے، اقوام متحدہ

اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ شہید ہوا جبکہ غزہ کے 239 سرکاری اور اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے تمام اسکول بند ہو گئے ہیں اور 6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔


متعلقہ خبریں