ممتاز اسکالرڈاکٹر قیصر عباس انتقال کر گئے

qaiser abbas

نامور سکالرانتقال کر گئے


ممتاز اسکالرڈاکٹر قیصر عباس مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قیصر عباس کی نماز جنازہ ڈینٹن میں ادا کی گئی اور اسی شہر کے ایک مسلم قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔

مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

ڈاکٹر قیصر عباس نےپاکستان میں سید بخشیش عباس رضوی اور فاطمہ توقیر کے ہاں جنم لیا، وہ ممتاز ماہر تعلیم اور صحافی تھے۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا اور ابتدائی طور پر پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے نیوز پروڈیوسر اور صوبہ پنجاب میں وزیر تعلیم کے انفارمیشن آفیسر کے طور پر کام کیا۔

1981 میں، وہ امریکاہجرت کر گئے، جہاں انہوں نے مزید تعلیم حاصل کی، آئیوواا سٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی سےپی ایچ ڈی کی۔

اماراتی رئیل سٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ کا پاکستان میں20سے 25ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا اور مختلف امریکی یونیورسٹیوں میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے ،جن میں اسسٹنٹ ڈین اور ملٹی کلچرل افیئرز کے ڈائریکٹر کے جیسے عہدہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر قیصرعباس کو سیاسی اور بین الاقوامی مواصلات، ترقیاتی نشریات، شاعری، مزاحمت اور مابعد نوآبادیاتی جنوبی ایشیاجیسے موضوعات میں گہری دلچسپی تھی۔

مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی

وہ انگریزی اور اردو دونوں میں علمی جرائد اور اخبارات میں حصہ ڈالنے والے ایک قابل مصنف تھے۔اپنی علمی کاوششوں کے علاوہ ڈاکٹرقیصر عباس اردو کے منجھے ہوئے شاعر تھے۔

ڈاکٹرقیصر عباس کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر صالحہ سلیمان، ان کے جڑواں بیٹے شہریار رضوی اور شہرزاد رضوی اور ان کے بہن بھائی منظر عباس، کوثر عباس، یاور عباس، حیدر عباس اور رانا خورشید شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں