مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

Murree

مری اور نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری


ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں کیلئے موسمیاتی اور سفری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سیاح مری اور دیگر شمالی علاقوں میں سفر پر جانے سے قبل موسمی صور تحال سے آگاہ رہیں۔

امریکی ڈالر سستا ہونے سے ملکی قرض میں 1675 ارب روپے کی کمی

کھانے پینے کا ضروری سامان ، ادویات اور پانی ساتھ رکھیں۔ سیاح گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں، سفر میں جانے سے پہلے گاڑی کو مکمل طور پر چیک کریں، فیول ٹینک فل کروا لیں۔

برف باری سیزن کے دوران مری میں داخل ہونے والے سیاح حفاظتی ، احتیاطی تدابیر کے طور پر پر انے ٹائز استعمال نہ کریں، ٹائروں میں ہوا کم سے کم رکھیں، برف باری کے دوران ٹائروں کے اوپر چین چڑھائیں تاکہ گاڑی سلپ ہونے سے بچ سکے ۔

سروگیٹ کمپنیوں کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کیا جائے، وفاقی حکومت

ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے گاڑی میں ضروری سامان رکھیں۔ گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں بریک کا استعمال کم سے کم کریں۔

دوران برف باری گاڑی ہمیشہ ہلکے گیئر میں چلائیں اور محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

سیاح گاڑی سنگل لائن میں چلائیں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ گاڑی سڑک پر رو کنا اور فوٹو گرافی کرنا سخت منع ہے اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

اماراتی رئیل سٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ کا پاکستان میں20سے 25ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

ایکسپریس وے پر ہر قسم کی مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ریسکو 1122 پر رابطہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے مری میں سیاحوں کی رہنمائی ، مدد کے لیے مختلف مقامات پر 13 سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں