نئی دہلی: ڈاکٹر نے علاج کیلئے آنے والے گینگسٹر کو مار دیا


نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے تشدد کر کے مار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے کے ایک نجی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر نے معاون طبی عملے کے ساتھ مل کر گینگسٹر کو تشدد کر کے ہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق علاج کی غرض سے اسپتال آنے والے گینگسٹر کا ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر ڈاکٹر نے اپنے طبی عملے کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔ ڈاکٹر اور طبی عملے نے گینگسٹر کو جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلہ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ کو اسرائیل کے کنٹرول میں رکھنے کا اعلان

ڈاکٹر کی شناخت اجیت پاسوان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کے بعد گینگسٹر کے ساتھیوں نے اسپتال اور ڈاکٹر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ مذکورہ ڈاکٹر اور دیگر عملے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں