اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ کو اسرائیل کے کنٹرول میں رکھنے کا اعلان

Netanyahu

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کوغیر معینہ مدت تک اسرائیل کے کنٹرول میں رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں رہے گی اور اسرائیلیوں کی حفاظت کے لیے غزہ کو مکمل غیرفوجی علاقہ بنایا جائے گا۔

اس سے قبل عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسرائیل فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا جبکہ بدلے میں حماس بھی 100 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور نہتے فلسطینیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کر دی

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا اور پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

نگران وزیر اعظم نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں جنگ بندی۔ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں