مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کر دی


قاہرہ: مصر نے غزہ میں سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے حماس کی شکست کے بعد ہمیں غزہ میں سیکیورٹی سنبھالنے کی تجویز دی ہے لیکن ہم نے معذرت کر لی۔

امریکہ نے مصر کو تجویز دی کہ مصر حماس کی اسرائیل کے ہاتھوں شکست کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کے غزہ میں حکومت کے قیام تک غزہ کی سیکیورٹی کا انتظام سنبھالے۔ جس پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی تجویز کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ میں رہے گی، امریکی صدر

مصری حکام نے کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی حکومت حماس کو ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ جس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں سیکیورٹی کی ذمہ داری غیر معینہ مدت کے لیے دوبارہ سنبھال سکتا ہے۔

تاہم امریکی خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ قبضے کے حق میں نہیں۔


متعلقہ خبریں