غزہ میں 3 روز کی جنگ بندی کا امکان


قاہرہ: قطر نے غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دیں۔ غزہ میں 33 دن کی اسرائیلی جارحیت کے بعد 3 دن کی جنگ بندی کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 دن کی جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔ یرغمالیوں میں 6 امریکی بھی شامل ہیں۔

غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان ہے اور قطر نے غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ 3 روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد پہنچانا ہے جبکہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے اپنے لوگوں کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدی رہائی چاہتے ہیں۔ اسرائیل تمام فلسطینی قیدی رہا کر دے اور اپنے تمام قیدی لے جائے۔

نائب سربراہ حماس نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک جامع معاہدہ کرنے کو تیار ہے اور اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے پیشکش سے فرار اختیار نہیں کر سکتا۔


متعلقہ خبریں