مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3مبینہ حملہ آور مارے گئے


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں 3 حملہ آور مارے گئے۔ مارے جانے والے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

مارے جانے والے حملہ آور متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں فیصلے کرنے ہیں تو پھر عوام کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں بچے کھچے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں