سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے۔
اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے سے پہلے گرائونڈ میں کیا ہوا؟نئے حقائق منظر عام پر آگئے
ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے۔
ورلڈ کپ 2023 ،ایک سیمی فائنل کی 2 ٹیمیں کنفرم
توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے۔
شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا
اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں سابق چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئےٹیم کافیصلہ میں نےسب کےساتھ مل کرکیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے6ماہ قبل کمبی نیشن بنتاہے، پچھلے2سال سےجولڑکےکھیل رہےتھےزیادہ تروہی تھے۔
پاکستان کا شاندار کم بیک،سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا
آتےہی ٹیم تبدیل کرتاتو بہت سوالات اٹھتے،کسی نئےکھلاڑی کوورلڈکپ میں فوری چانس نہیں دیاجاسکتا،میں ٹیم کی ذمہ داری لینےکوتیارہوں،کرکٹ میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے،اچھابراوقت آتا رہتا ہے۔
ٹیم نےشروع کےمیچزمیں پرفارمنس نہیں دی،بہت سوالات ہوئے،ٹیم کو پیغام ہےجو ہوگیابھول جائیں مستقبل پرفوکس کریں،ٹیم سلیکشن میں زیادہ ذمہ داری چیف سلیکٹرکی ہے،کوچ کوٹیم کےساتھ ہوناضروری ہوتاہے۔