ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بالائی حصوں اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمکے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم بارش بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 7 اضلاع میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد

پنجاب کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، لیہ، بھکر، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپو، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں