سگریٹ اور تمباکو استعمال اور فروخت کرنے والوں کےلیے بری خبر

Cigarette

سگریٹ اور تمباکو استعمال اور فروخت کرنے والوں کےلیے بری خبر،، حکومت کی جانب سے تمباکو سے بنی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب بھر کے دو لاکھ ہاکرز اور دکانداروں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اب تمباکو سے بنی سگریٹ سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس وصول کریگا ، حکومت کی جانب سے تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کے آٹھ ہزار آٹھ سو ہاکرز سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے دولاکھ سے زائد دکانداروں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔

رجسٹریشن کرانے والے دکانداروں کو ملازمین کے حساب سے فیس دینا ہوگی ،،،ایک ملازم رکھنے والے دکاندار کو5ہزار، دو ملازم رکھنے والے دکاندار کو 10ہزار روپے اور پانچ ملازم رکھنے والے دکاندارکوپچاس ہزار روپے فیس دینا ہوگی۔ سگریٹ اور لیکوڈ فروخت کرنے والوں کولائسنس کیلئے50ہزار روپے دینا ہونگے۔ محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کے لیے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

محکمہ ایکسائز کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر سے آٹھ ہزار آٹھ سو، راولپنڈی سات ہزار تین سو اکیس، فیصل آباد آٹھ ہزار دو سو چھیاسٹھ تمباکو وینڈرز کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہاولپور سات ہزار آٹھ سو، ڈیرہ غازی خان پانچ ہزار سات سو چون، رحیم یار خان پانچ ہزار چھ سو نوے گجرات پانچ ہزار تین سو چوبیس جبکہ حافظ آباد چار ہزار چھ سو اٹھانوے دکانداروں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے تمباکو فروخت کرنے والوں سے ٹیکس کا تخمینہ سالانا ستر کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔۔


متعلقہ خبریں