آسٹریلیا کی جیت نے پاکستان کا بھی فائدہ کردیا

pak Team

آسٹریلیا کی جیت نے پاکستان کا بھی فائدہ کردیا


آسٹریلیا کی جیت نے افغانستان کی ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر آگے بڑھنے سے روک کر پاکستان کیلئے فائدہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ناصرف اپنے پوائنٹس میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر نہ ہو سکا۔

شکست سے بہت مایوسی ہوئی،کپتان افغان ٹیم

اگر افغانستان آسٹریلیا کیخلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو اس صورت میں افغان ٹیم کا نیٹ رن ریٹ ناصرف پاکستان سے بہتر ہو جاتا بلکہ پاکستان کے 8 پوائنٹس کے مقابلے میں افغانستان کے پوائنٹس بھی زیادہ ہو کر 10 ہو جاتے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے قبل افغانستان کے پاس جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کا موقع بھی ہوتا، ایسا ہونے کی صورت میں پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ میچ غیر اہم ہو جاتا۔

ٹائم آئوٹ معاملہ نہ تھما ،اینجلو میتھیوز نے بڑا ثبوت پیش کردیا

آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے نیچے چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان کے 0.036 کے نیٹ رن ریٹ کے مقابلے میں افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.338 ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے نیوزی لینڈ، سری لنکا اور افغانستان، جنوبی افریقہ میچز کے نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔

ٹائم آؤٹ کا معاملہ ، اینجلو میتھیوز کی پریس کانفرنس کے بعد شکیب الحسن بھی خاموش نہ رہے

پاکستان کے پاس سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے واضح حکمت عملی مرتب کرنے کا خاصا وقت ہے۔

پاکستان کا اگلا میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کولکتہ میں شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں