اسرائیل نے غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا


یروشلم: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران حماس کے خلاف جاری جنگ میں ان کے 25 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران اپنے 260 فوجی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل امریکی سازش قرار دے دیا

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق ان کی فضائیہ نے اپنی 150 پروازوں کی مدد سے غزہ پٹی سے اپنے زخمی فوجی اہلکاروں کو نکالا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد 241 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان

7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 338 ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلیوں کے مارے جانے کا اعتراف کر چکا ہے جس میں فوجی بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں