روس نے مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل امریکی سازش قرار دے دیا


ماسکو: روس نے مسئلہ فلسطین و اسرائیل کے حل کے لیے دو ریاستی امریکی مطالبے کو سازش قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو برباد کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سر زمین سے ہٹ کر آباد کاری سے فلسطینی ریاست کا قیام کھٹائی میں پڑ جائے گا، روس کو اس چال اور سازش پر تشویش ہے جبکہ فلسطینیوں کی نئی جگہ آباد کاری خطے میں امن نہیں لا سکتی۔

اس سے قبل ااسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینی عوام سے ان کا پیدائشی حق چھینتے ہوئے صیہونیوں کو مقبوضہ علاقے کا مالک قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کافی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال اور بھارت میں زلزلہ، 37 افراد ہلاک

انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنا امریکہ کا بنیادی ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے اور غزہ میں جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔ حماس اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں بند کرے۔


متعلقہ خبریں