اسرائیلی وزیر اعظم کا جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان


یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے تک جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ کے فاتح ہم ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہمارا پیغام حماس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اسکول پر بمباری، 27 فلسطینی شہید

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کا واحد ہدف اسرائیلی ریاست کی تباہی ہے اور حماس عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری جاری رہے گی جبکہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے تک جنگ بندی نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں