نیپال اور بھارت میں زلزلہ، 128 افراد ہلاک

earthquake

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں اور نیپال میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کی گیا۔ زلزلے کے باعث نیپال میں 128 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال میں زلزلے کی وجہ سے 128 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 500 کلو میٹر دور جاجرکوٹ ضلع میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

نئی دہلی میں مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ بھارت میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، روس

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ریاست بہار، نوائیڈا، پٹنہ سمیت شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔


متعلقہ خبریں