اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، روس

روس

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ قابض ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کا مینڈیٹ دے۔

روس کی جانب سے اسرائیل فلسطین جنگ کے بحران کو خطے میں پھیلنے سے روکنے اور معاملے کے سفارتی حل کے مطالبے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی بمباری کے بعد گزشتہ دنوں غزہ شہر کا ٹینکوں سے محاصرہ کیا گیا۔ اسرائیل نے چاروں طرف سے گھیر کر فلسطینیوں کے قتل عام کی ٹھان لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا

غزہ پر زمینی حملے کے بعد بھی اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 200 ہو گئی، جبکہ 24 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

جبالیہ کیمپ پر ایک اور حملے سے 30 اور البریج پناہ گزیں کیمپ پر بمباری سے 29 فلسطینی شہید جبکہ رہائشی عمارت پر بم گرنے سے بھی 15 افراد شہید ہوئے۔


متعلقہ خبریں