بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر ساروو گنگولی کے بڑے بھائی سنہیاسیش گنگولی کو ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں کولکتا پولیس نے طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ سی اے بی کے صدر سنہیاسیش گنگولی کو اس معاملے پر کولکتا تھانے میں طلب بھی کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ مداح نے بنگال ایسوسی ایشن کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹکٹیں ذاتی مقاصد اور بلیک میں فروخت کرنے کیلئے الگ کی گئیں۔
اس حوالے سے ساروو گنگولی نے اپنے بڑے بھائی کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کے تنازع میں سی اے بی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ پولیس ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کو پکڑے۔
ساروو گنگولی کا کہنا تھا کہ ایڈن گارڈنز کی گنجائش 67 ہزار ہے جبکہ مانگ ایک لاکھ سے زائد ہے۔ جہاں ٹکٹوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے تو وہاں ہر جگہ یہی ہوتا ہے پولیس اس کو روکے۔
بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، سارو گنگولی
سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ سی اے بی نے ٹکٹ فروخت نہیں کیے اور نا ہی اس کے پاس ٹکٹیں ہیں۔