کل بھی فلسطین کی آزادی کیلئے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کل بھی فلسطین کی آزادی کے لیے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولونا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پرامن ملک اور جماعت ہیں۔ امن کا مطلب دوسرے کے حقوق کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انسان کا بنیادی حق ہے لیکن آج آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔ عالمی طاقت کو افغانستان کی سرزمین پر شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی، چیف الیکشن کمشنر

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے اور ہم کل بھی فلسطین کی آزادی کے لیے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں