پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ سامنے آنے پر ردعمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات 8فروری 2024کو ہوں گے،صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، اعلامیہ جاری
جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے صدر مملکت سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ الیکشن 8فروری 2024کو ہونگے۔
الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کے عدالتی حکم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم
پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے محاسبے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر سے صدر کے آئینی منصب کی حرمت پامال کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔