8 فروری کو انتخابات: صدر،الیکشن کمیشن اتفاق


صدر عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 8 فروری کو کروانے پر اتفاق کر لیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کو سنا۔تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں