بھارت کے شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔
بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور لاچار قرض دار باپ کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر بیٹا برائے فروخت کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
بینر پر درج ہے کہ میرا بیٹا برائے فروخت ہے اسے میں بیچنا چاہتا ہوں،بھارتی میڈیاکا کہنا تھا راج کمار نے گھر خریدنے کیلئے چندرا پال نامی شخص سے 50ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہا ہے۔
بھارت، لون ایپلی کیشن نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
راج کمار کا کہنا تھا کہ اب چندراپال مجھے میرے بچوں کے سامنے بے عزت کرتا ہے حتی کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکال دیا ہے، میرے پاس روزگار کا ذریعہ ہی صرف میرا رکشہ تھا اس رکشے کو بھی چندراپال نے مجھ سے چھین لیا،میں نے جب چندرا پال پر مقدمے کیلئے پولیس اسٹیشن گیا تو انہوں نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ کی لاچارگی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ قرضے سے تنگ بھارتی شخص اب 8لاکھ میں اپنا چھوٹا سا بیٹا فروخت کرنا چاہتا ہے۔