ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبارکےدوران انڈیکس 52 ہزار236 پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔