غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آپریشن شروع


اسلام آباد: پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کوئی پاکستانی غیرقانونی افراد کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی اور بیدخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ کا انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹروں میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان شہریوں کی بڑی تعداد طورختم سرحد کے راستے افغانستان چلی گئی ہے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 481 افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں