فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی


ریاض: فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی۔

سعودی خبر ایجنسی نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فیفا صدر نے سعودی عرب کو ورلڈ کپ میزبانی ملنے سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2034 کے لیے 31 اکتوبر تک ایشیا اور اوشیانا ممالک سے بولی طلب کی تھی جس کا منگل کو آخری دن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے، بابراعظم

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے بولی میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد سعودی عرب کو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی مل گئی۔ آسٹریلیا نے اس سال خواتین کے عالمی کپ کی کامیاب میزبانی کی تھی لیکن اس نے کبھی مردوں کے عالمی کپ کی میزبانی نہیں کی۔

فٹبال آسٹریلیا کی ڈومیسٹک گورننگ باڈی کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے بجائے ویمنز ایشین کپ 2026 اور کلب ورلڈ کپ 2029 کی میزبانی پر توجہ مرکوز کرے گا۔


متعلقہ خبریں