غزہ: ہر 10 منٹ میں ایک بچہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہورہا ہے، یونیسیف


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسیف’ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

یونیسیف کے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے بچوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار نے دل دہلا دیے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے بتایا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں اب تک 31 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

غزہ کے تمام اسپتال خالی کرنیکی وارننگ ، بمباری سے مزید سینکڑوں شہید ، اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار

سی پی جے کا کہنا ہے کہ کم از کم 9 صحافی اس دوران لاپتہ ہیں یا حراست میں ہیں۔ غزہ میں صحافیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کے پیشِ نظر شدید خطرات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید سینکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء کی تعداد 8400 سے تجاوز کر گئی ہے۔


متعلقہ خبریں