حفیظ اور میں نے ورلڈکپ اسکواڈ میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی، مصباح الحق


پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انھوں نے اور سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈکپ اسکواڈ میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

نجی میڈیا کے ایک شو کے دوران میزبان نے سوشل میڈیا صارف کا سوال مصباح کو پڑھ کر سنایا اور پھر جواب طلب کیا، سوال تھا کہ کیا ابرار کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ درست تھا جبکہ ابرار احمد ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کرچکے ہیں؟

ہمیں سلیکشن اور ٹیکنیکل کمیٹی میں فرق سمجھنا ہوگا، مصباح الحق

ابرار ٹیم کیلئے ٹرمپ کارڈ ہو سکتا تھا جس کے جواب میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں پہلے بھی میڈیا پر واضح کرچکا ہوں کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں ایک اہم اور مسٹری اسپنر موجود ہونا چاہیے۔

ورلڈکپ میں ہمارا مقابلہ مختلف ٹیموں کیساتھ ہے، یہ ٹورنامنٹ ہے سیریز نہیں آپ نے کسی بھی ٹیم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو بار کھیلنا ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں ابرار احمدکو شامل کرنا چاہیے تھا، ہم ایشیا کپ میں دیکھ چکے تھے کہ اسپن بولنگ اچھی پرفارم نہیں کر رہی تاہم یہ میری یا حفیظ کی رائے تھی، اصل فیصلہ اور سوچ تو کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں