استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہیلی کاپٹر جہانگیر خان ترین کا استعمال کیا ہےجسے ایک کمپنی چلاتی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام”اپ فرنٹ ودموناعالم” میں گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ عون چودھری پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے نوازشریف سے ملنے گئے تھے جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیاہے۔
نواز شریف نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، فیاض الحسن چوہان
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ پہنچانے کیلئے جو ہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہے وہ جہانگیر ترین کا ہے جسے ایک کمپنی چلاتی ہے۔
ہیلی کاپٹر کو بینکوں سمیت کئی اہم شخصیات پیسے دے کر استعمال کرتی ہیں۔
جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں
ایک سوال کے جواب میں مرادراس کا کہنا تھا کہ میں یہاں کلیئرلی بتا رہا ہوں استحکام پاکستان پارٹی کا کس بھی سیاسی جماعت کیساتھ الحاق نہیں ہو گا۔
لیکن سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ممکن ہے آگے چل کر کسی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہو جائیں لیکن فی الحال ایسا کوئی پلان نہیں بنا ہے۔