جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں


پاکستان تحریک انصاف سے رہنمائوں کی رخصتی کا سلسلہ تاحال  جاری، اہم خواتین رہنمائوں نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس، سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے ملاقات کی ہے اس موقع پر رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود تھے۔

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

تینوں سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

تینوں سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کے بعد باقاعدہ طور پراستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان دیا  ہے۔

سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین کی جانب سے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی شمولیت پرخیر مقدم کیا گیا۔

سابق ایم این اے منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئیں

خیال رہے کہ اس  سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے سابق وزیر غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم غلام سرور خان اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں