غزہ کا معاملہ، روس اور چین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا


نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے معاملے پر پیش کردہ امریکی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ سے متعلق پیش کردہ امریکی قرارداد کی چین، روس اور متحدہ عرب امارات نے مخالفت کی جبکہ برازیل اور موزمبیق اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کو دفاع کا حق ہونے پر زور دیا گیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی چین، روس، متحدہ عرب امارات اور گبون نے حمایت کی تاہم امریکہ اور برطانیہ نے اس مسودے کی مخالفت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی حمایت میں قرارداد منظور

روس کی پیش کردہ قرارداد کے موقع پر البانیہ، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرنے کے لیے کم سے کم 9 اراکین کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔

روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو شمال سے بے دخل کرنے کا مطالبہ منسوخ کرے۔


متعلقہ خبریں