انصاف کیلئے کہاں جائیں؟ سانحہ اے پی ایس میں شہید بچوں کے والدین سپریم کورٹ کے باہر رو پڑے


سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید بچوں کے والدین انصاف کے لیے سپریم کورٹ کے باہر روپڑے ۔

سپریم کورٹ کے باہر پلے کارڈ اور بچوں کی تصاویر اٹھائے شہید بچوں کے والدین نے کہا کہ ہمیں صبر نہیں، انصاف چاہیے ، دو سال سے سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، ہم دو سال سے کیس سماعت کے لیے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کیس کی تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں؟

سانحہ اے پی ایس، 8 سال بیت گئے، مگر زخم آج بھی تازہ

شہید بچوں کے والدین نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج بھی کیا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شہداء کے لواحقین کو ملاقات کے لیے بلایا۔

یاد رہے کہ سانحہ اے پی ایس 16 دسمبر 2014ء کو پیش آیا جس میں  کم ازکم 150 بچے شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں