چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھر دیا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک شخص کی خود پسندی کی ترویج کے لئے 870ملین روپے خرچ کیے گئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ملکی تشخص کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا سیل بنا کر اپنی خواہشات کو آکسیجن دی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا،نوجوانوں کے ذہنوں میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بارود بھر دیا،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہاں ذات کے لئے جنگ لڑی جارہی تھی کاز کے لیے نہیں۔

سرکاری وسائل کا غیر قانونی سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال، پی ٹی آئی دور کا بڑا سکینڈل

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹاپ ٹرینڈ پر رہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا مشغلہ تھا،اداروں کو بد نام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا گیا،سیاست کا مورچہ ایک شخص کو تقویت دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا رہبر کیسے راہزن بن گیا،انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد مورثی سیاست کا خاتمہ تھا،ہم ایک نئے پاکستان بنانے کی امید سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں