عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی

خام تیل

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 1.76 ڈالر یا 2 فیصد فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 88.07 ڈالرہو گئی۔

امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.75ڈالر یا 2.1 فیصد فی بیرل کم ہوئی جس سے امریکی خام تیل کی قیمت 83.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔


متعلقہ خبریں