ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہی ،مصطفیٰ نواز کھوکھر


سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے کم سے کم 10سال چاہئے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی”میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھرنے نواز شریف کی واپسی اور پروٹوکول ملنے کے حوالےسے کہاکہ اب نئی قسط آچکی ہے، وہ کوششیں مسلم لیگ ن کیلئے ہو رہی ہیں۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت میں26اکتوبرتک توسیع

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق نواز شریف کوپاکستان آکرعدالت کے سامنے سرینڈرکرنا چاہیے تھاوہ عام  قیدی کی طرح جیل جاتے اور پھر انکی اپیل سنی جاتی،اس کے بعد عدالت ان کی اپیل پرفیصلہ کرتی۔

ملک میں  قانون کی بالادستی نہیں رہی، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کی جو حیران کن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ایک قیدی بتائیں جس کو بیرون ملک جا کر علاج کرانے کی اجازت ہو۔

پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی

مصطفی ٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معاشی پوزیشن بہت خراب ہو چکی ہے۔ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے کم سے کم 10سال چاہییں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں